ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہندوستانی تہذیب کی قدر تشدد کے دور میں امن اور دوستی قائم کر سکتی ہے: رام ناتھ کووند

ہندوستانی تہذیب کی قدر تشدد کے دور میں امن اور دوستی قائم کر سکتی ہے: رام ناتھ کووند

Sun, 20 Oct 2019 18:52:36    S.O. News Service

منیلا،20اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کو فلپائن میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات اور تشدد کے اس دور میں ہندوستانی تہذیب کی قیمت لوگوں اور ممالک کے درمیان امن و دوستی یقینی بنا سکتی ہے۔منیلا میں ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کووند نے فلپائن کی معیشت اور معاشرے میں ہندوستانی تارکین وطن کی شراکت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی وجہ سے ہندوستان اور ہندوستان کی تصویر بہتر ہوئی ہے۔صدر اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ فلپائن میں ہماری کمیونٹی دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی مضبوط کڑی ہے۔گزشتہ چند سالوں کے دوران تارکین وطن کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتنے دور ملک میں اپنے لوگوں سے ملنا میرے لئے ایک جذباتی اور خاص تجربہ ہے، یہ اپنے عزیز اور پیاروں سے ملنے جیسا ہے۔کووند نے فلپائن میں اپنی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھنے کے لئے ہندوستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور کہاکہ تمام کی بھلائی اور خوشحالی کے مقصد سے اپنی وراثت اور علم کو فروغ دینے کے لئے آپ کو ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے۔ صدر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے لوگ جہاں بھی جاتے ہیں، وہ تہذیب کی قیمت کو بھی لے کر جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تشدد اور بدامنی کے اس دور میں ہماری تہذیب کی یہ قیمت لوگوں اور ممالک کے درمیان امن اور دوستی یقینی بنا سکتی ہے۔ کووند نے کہا کہ ہندوستان میں جدت، سرمایہ کاری، تحقیق اور تعلیم کے میدان میں جو امکانات ہیں، اس کا فائدہ اوورسیز کمیونٹی کو اٹھانا چاہئے۔کووند نے کہا کہ میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، سوچھ بھارت مشن، اسمارٹ سٹی اور پانی زندگی مشن جیسے اہم اقدامات میں آپ کی شرکت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلپائن میں ہندوستانی سفارت خانہ جلد ہی منیلا میں پاسپورٹ کی چھپائی کی شروعات کرے گا اور اس سے نیا پاسپورٹ حاصل کرنے میں لگنے والے وقت میں بہت کمی آئے گی۔انہوں نے گرو نانک دیو کی 550 ویں یوم پیدائش کے لئے سکھ برادری کو اپنی نیک خواہشات بھی دیں۔


Share: